عمان(ڈیلی پاکستان آن لائن)جونیئر ہاکی ایشیا ءکپ کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔
سیمی فائنل میں پاکستان نے جاپان کو 2-4sے شکست دی، کپتان حنان شاہد نے 2 علی بشارت سفیاں خان نے ایک ایک گول کیا۔
پہلے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی، دوسرے کوارٹر میں پاکستان کے کپتان نے گول کرکے برتری دلائی لیکن چند منٹ بعد ہی جاپان کے کھلاڑی نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔
تیسرے کوارٹر میں علی بشارت نے گول کرکے پاکستان کو پھر برتری دلائی لیکن اس بار بھی جاپان کے یاماناکا نے گول کرکے مقابلہ پھر2-2 کردیا۔52 ویں منٹ میں پاکستان کو پنالٹی سٹروک ملا جس پر سفیان نے گول کرکے مقابلہ 2-4 کردیا جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہا، جونیئرہاکی ایشیا ءکپ میں سفیان کا یہ دسواں گول تھا۔