سونے کی بالیوں کے لیے بزرگ خاتون قتل

Dec 04, 2024 | 11:10 AM

گھوٹکی (ویب ڈیسک) سندھ کے ضلع گھوٹکی میں عادل پور تھانہ کی حدود میں ملزمان نے سونے کی بالیوں کے لیے معمر خاتون کو قتل کردیا۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق افروز کلوڑ گنے کی فصل میں گھاس کاٹنے کے لیے گئی تو ملزمان نے خاتون سے زبردستی سونے کی بالیاں اتارنے کی کوشش کی، مزاحمت کرنے پر خاتون کو گلہ دبا کر مار دیا گیا۔ملزمان 60 سالہ خاتون کو قتل کرکے اس کے کانوں سے بالیاں اتار کر فرار ہو گئے، متوقیہ معمر خاتون کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

خاتون کے بیٹے نے بتایا کہ میری ماں گھاس کاٹنے کے لئے فصل تک گئی تھی جہاں ملزمان نے اسے بالیاں نوچنے کے دوران قتل کر دیا ۔

پولیس کے مطابق واقعہ قتل اور ڈکیتی کی واردات ہے، کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ، مزید تفتیش جاری ہے ۔

مزیدخبریں