جنرل ساحر شمشاد مرزا کی عراقی وزیرِ اعظم ، آرمی چیف   اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں

Dec 04, 2024 | 01:38 PM

 راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے عراقی وزیرِ اعظم، وزیرِ دفاع، وزیرِ داخلہ اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کی ہیں۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورۂ عراق میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر عراقی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کو عراقی مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر چاق و چوبند فوجی دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔

مزیدخبریں