فیلڈ مارشل کو چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر کرنے کی خبر فیک نیوز، نوٹیفکیشن جعلی نکلا

فیلڈ مارشل کو چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر کرنے کی خبر فیک نیوز، نوٹیفکیشن جعلی ...
فیلڈ مارشل کو چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر کرنے کی خبر فیک نیوز، نوٹیفکیشن جعلی نکلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورس قرار دینے کی خبر فیک نیوز نکلی۔ خبر چلانے والے ٹی وی چینل نے بھی  نوٹیفکیشن جعلی ہونے کی تصدیق کردی۔

نجی ٹی وی’’ جیو نیوز ‘‘نے خبر چلائی تھی کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس پر صدر اور وزیر اعظم کے دستخط ہیں۔ اس نوٹیفکیشن میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر کیا گیا ہے۔

خبر چلنے کے کچھ ہی دیر بعد ’’جیو نیوز‘‘ نے قرار دیا کہ یہ نوٹیفکیشن جعلی ہے اور اس کی حکومتی ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب صحافی احمد وڑائچ نے’’ ایکس‘‘ پر اس جعلی نوٹیفکیشن میں3 غلطیوں کی نشاندہی کی ہے۔ احمد وڑائچ کے مطابق :

1:عاصم منیر جنرل نہیں فیلڈ مارشل ہیں۔
 2: فیلڈ مارشل کے تمغے غلط لکھے ہیں، ہلال جرأت کہاں ہے؟
3: وزارت دفاع کے نوٹی فکیشن پر صدر اور وزیراعظم کے دستخط نہیں ہو سکتے۔