پاکستان میں اموات کی بڑی وجہ منہ کا سرطان ہے : رپورٹ

پاکستان میں اموات کی بڑی وجہ منہ کا سرطان ہے : رپورٹ
پاکستان میں اموات کی بڑی وجہ منہ کا سرطان ہے : رپورٹ

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) طبی ماہرین کے مطابق پاکستان میں اموات کی دوسری بڑی وجہ منہ کا سرطان ہے۔ پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے، جہاں پان، چھالیہ اورسگریٹ نوشی کا استعمال دن بدن بڑھتا جارہا ہے۔نجی چینل کے مطابق شہر کی شاید ہی کوئی گلی ہو جہاں پان،سگریٹ اور چھالیہ فروخت نہ ہورہے ہوں اور یہی ہے وہ زہر جو منہ کے سرطان کا باعث بنتا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی اس مرض میں مبتلا ءہورہی ہیں، اگر کسی کو ایک بار منہ کا سرطان ہوجائے تو علاج آسان نہیں، ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ کراچی کی آبادی لگ بھگ دو کڑور ہے جس میں سے دس فیصد افراد منہ کے سرطان کے مہلک مرض میں مبتلا ہیں۔

مزید : تعلیم و صحت