شام کے صوبے الیپو میں میزائل حملہ ، بچوں سمیت16افرادجاں بحق

شام کے صوبے الیپو میں میزائل حملہ ، بچوں سمیت16افرادجاں بحق
شام کے صوبے الیپو میں میزائل حملہ ، بچوں سمیت16افرادجاں بحق

  

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے صوبے الیپو کے نواحی علاقے الانصاراشراقی میں رہائشی عمارت پر نامعلوم سمت سے داغے گئے میزائل حملے میں دس بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شامی انسانی حقوق کے مبصر گروپ کاکہناتھاکہ میزائل حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں اٹھارہ سال سے کم عمر دس بچے سمیت ایک خاتون اور پانچ مرد شامل ہیں۔ سماجی ویب سائٹ پر جاری ہونیوالی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے زخمیوں کو نکال کرہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے تاہم آزاد ذرائع سے تاحال اس فوٹیج کی تصدیق نہیں ہو سکی ۔ ایک شہری کا کہنا تھا کہ حملے کے وقت رہائشی عمارت میں متعدد افراد موجود تھے جن میں سے سولہ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

مزید : بین الاقوامی