رواں ماہ پاکستان آئی ایم ایف کو پچاس کروڑ ڈالر اداکرے گا

رواں ماہ پاکستان آئی ایم ایف کو پچاس کروڑ ڈالر اداکرے گا
رواں ماہ پاکستان آئی ایم ایف کو پچاس کروڑ ڈالر اداکرے گا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں ماہ پاکستان کو دو اقساط کی صورت میں عالمی مالیاتی ادرے کو پچاس کروڑ ڈالر ادا کرے گا۔نجی چینل کے وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق یہ ادائیگی رواں ہفتے کے دوسرے اور تیسرے عشرے میں متوقع ہے۔وزرات خزانہ کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کے کم ہونے کے باوجود اس قسط کے لئے انتظام کر لیا گیا ہے اور پاکستان اس قسط کی بروقت ادائیگی کرے گا۔رپورٹ کے مطابق گیارہ فروری کو قرض کی آٹھویں قسط چودہ کروڑ تیس لاکھ ڈالر کی جبکہ چھبیس فروری کو اڑتیس کروڑ ستر لاکھ ڈالر کی نویں قسط ادا کی جائے گی۔

مزید :

بزنس -