رحمان ملک بھی ”نجومی بابا “بن گئے

رحمان ملک بھی ”نجومی بابا “بن گئے
رحمان ملک بھی ”نجومی بابا “بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی شاندار رہی، آئندہ حکومت بھی پیپلز پارٹی کی ہو گی۔ دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ انہوں نے ابھی تک جتنی پیش گوئیاں کیں وہ سب کی سب درست ثابت ہوئیں اور اب پیپلز پارٹی کے دوبارہ اقتدار میں آنے کی پیش گوئی بھی پوری ہو گی،آئندہ دنوں میں حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں ۔ رحمان ملک نے کہا کہ وہ خود بھی موبائل فون پرپابندی کے خلاف ہیں مگردہشت گردی روکنے میںیہ طریقہ کامیاب رہا ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وہ تنقید کا برا نہیں مناتے، ملک میں امن وامان کے قیام کے لئے جو بھی ضروری ہوا وہ اقدام ضرور اٹھائیں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -