وردی اُترگئی لیکن جرنیلی نہ گئی ، پرویز مشرف نے چار سال کیلئے نگران سیٹ اپ کا مطالبہ کردیا

وردی اُترگئی لیکن جرنیلی نہ گئی ، پرویز مشرف نے چار سال کیلئے نگران سیٹ اپ کا ...
وردی اُترگئی لیکن جرنیلی نہ گئی ، پرویز مشرف نے چار سال کیلئے نگران سیٹ اپ کا مطالبہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف نے تین سے چار سال کے لیے غیر جانبدار نگران سیٹ اپ کا مطالبہ کر تے ہوئے کہاکہ وطن ضرور واپس جاﺅں گا، چاہے جیل ہی جانا پڑے۔پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا پرویز مشرف نے کہاکہ فوج اور عدلیہ کو بھی غیر جانبدار عبوری سیٹ اپ کی حمایت کرنی چاہیے، مجوزہ نگران سیٹ اپ تمام بدعنوان سیاستدانوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ اُن کاکہناتھاکہ مکمل احتساب نہ کیا گیا تو پاکستان کا اللہ ہی حافظ ہے، ملک کو ان کی ضرورت ہے، وہ ضرور لوٹیں گے چاہے انہیں جیل ہی کیوں نہ جانا پڑے۔ سابق صدر کی پریس کانفرنس کے دوران ان کی پارٹی کے کارکنوں میں جھگڑا ہو گیا اور ہاتھا پائی بھی ہوئی جبکہ کارکن ایک دوسرے کے خلاف نعرہ بازی کرتے رہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -