طاہرالقادری کا بیان لمحہ فکریہ ہے ، طالبان غیر مشرو ط بات کرتے تواچھاتھا: رحمان ملک

طاہرالقادری کا بیان لمحہ فکریہ ہے ، طالبان غیر مشرو ط بات کرتے تواچھاتھا: ...
طاہرالقادری کا بیان لمحہ فکریہ ہے ، طالبان غیر مشرو ط بات کرتے تواچھاتھا: رحمان ملک

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہاکہ طاہرالقادری کا بیان لمحہ فکریہ ہے ، آئین میں فوج کیخلاف کوئی بات نہیں کی جاسکتی ، طالبان غیر مشروط مذاکرات کرتے تو اچھی بات تھی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہاکہ حکومت طالبان کیساتھ امن کیلئے بات کرنے کو تیار ہے لیکن اگر غیر مشروط مذاکرات ہوتے تو اچھی بات تھی ۔اُن کاکہناتھاکہ طاہرالقادری کی پانچ منٹ بعد مارشل لاءکی بات لمحہ فکریہ ہے ، وہ پانچ منٹ کی ہمیشہ ڈیڈلائن دیتے ہیں ، اُنہیں کوئی اچھا مشیر رکھ لیناچاہیے ۔ ایک سوال کے جواب میں رحمان ملک نے کہاکہ متحدہ کے قائد الطاف حسین کو ہارٹ اٹیک نہیں ہوا بلکہ چھاتی کا انفیکشن ہے ۔

مزید :

اسلام آباد -