دوہر ی شہریت پر تین ایم پی ایز طلب، الیکشن کمیشن کا تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان دوبارہ الاٹ کرنے کا فیصلہ

دوہر ی شہریت پر تین ایم پی ایز طلب، الیکشن کمیشن کا تمام سیاسی جماعتوں کو ...
دوہر ی شہریت پر تین ایم پی ایز طلب، الیکشن کمیشن کا تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان دوبارہ الاٹ کرنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان دوبارہ الاٹ کرنے کافیصلہ کرلیاہے جبکہ تین اراکین پنجا ب اسمبلی کو دوہری شہریت پر وضاحت کیلئے طلب کرلیاہے ۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان کے حصول کیلئے دوبارہ درخواست دیناہوگی جس پر صرف پارٹی الیکشن کرانے والی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کیاجائے گا۔ذرائع کے مطابق پارٹی الیکشن نہ کرانے یا فنڈز کی تفصیلات فراہم نہ کرنیوالی جماعتوں کو انتخابی نشان نہیں ملے گا جن کی تعداد100سے زائد ہے ۔ دنیا نیوز کے مطابق تمام جماعتوں کی درخواستوں پر سکرونٹی کے بعد دوبارہ انتخابی نشان الاٹ کیاجائے گا تاہم اُن جماعتوں کی انتخابی نشان کی ترجیحات مدنظر رکھی جائیں گی ۔ذرائع نے بتایاکہ تقریباً118جماعتوں نے تاحال پارٹی الیکشن نہیں کرائے جن کو انتخابی نشان کا الاٹ ہونا سوالیہ نشان ہے ۔دوسری طرف ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے گوجرانوالہ کے تین اراکین پنجاب اسمبلی کو سات فروری کو اسلام آباد طلب کرلیاگیاہے اور اُن سے دوہری شہریت سے متعلق صفائی طلب کرلی گئی ہے ۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -