کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت سے اغواءبرائے تاوان کا ملزم فرار

کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت سے اغواءبرائے تاوان کا ملزم فرار
کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت سے اغواءبرائے تاوان کا ملزم فرار

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشتگردی کی عدالت سے اغواءبرائے تاوان کا ملزم پولیس کی موجودگی میں فرارہوگیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق ملزم رجب علی کیخلاف تھانہ ایئرپورٹ میں اغواءبرائے تاوان کا مقدمہ درج ہے اور ملزم کو انسداددہشگردی کی عدالت میں پیشی کیلئے لایاگیا جہاں سے وہ فرار ہوگیا۔ نجی چینل کے مطابق ملزم رجب علی پولیس کی موجودگی میں ہتھکڑی توڑنے کے بعد دیوار پھلانگ کر فرار ہواہے اور شبہ ہے کہ ملزم کو فرار کرانے میں پولیس اہلکار ملوث ہیں ۔

مزید : کراچی