مقبوضہ کشمیر میں انسانی لاشیں رقص کررہی ہیں ، اصول کی جنگ لڑرہے ہیں : مولانافضل الرحمان

مقبوضہ کشمیر میں انسانی لاشیں رقص کررہی ہیں ، اصول کی جنگ لڑرہے ہیں : ...
مقبوضہ کشمیر میں انسانی لاشیں رقص کررہی ہیں ، اصول کی جنگ لڑرہے ہیں : مولانافضل الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی لاشیں رقص کررہی ہے،مسئلہ کشمیر انسانی اور سیاسی بھی ہے ، کشمیر کے معاملے پر غفلت کشمیریوں میں مایوسی کا سبب بن سکتی ہے۔پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان زمین کی نہیں، اصول کی جنگ لڑرہا ہے، کنٹرول لائن پر بھارتی دراندازی کے باوجود بھارتی میڈیا نے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا۔اُنہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا ہو چکی ہے اور وہاں انسانی لاشیں رقص کر رہی ہیں، کشمیر پر پارلیمانی کمیٹی نے حکومت کو سفارشات بھیج دی ہے۔

مزید :

انسانی حقوق -