صدر زرداری کی آٹھ فروری تک نگران وزیراعظم سے متعلق اتحادی جماعتوں سے مشاورت مکمل کرنے کی ہدایت

صدر زرداری کی آٹھ فروری تک نگران وزیراعظم سے متعلق اتحادی جماعتوں سے مشاورت ...
صدر زرداری کی آٹھ فروری تک نگران وزیراعظم سے متعلق اتحادی جماعتوں سے مشاورت مکمل کرنے کی ہدایت

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر آصف علی زرداری نے وفاقی وزیرقانون فاروق ایچ نائیک کو آٹھ فروری تک اتحادی جماعتوں سے نگران وزیراعظم سے متعلق مشاور ت مکمل کرنے کی ہدایت کردی تاکہ حکومت اور اپوزیشن آپس میں مشاورت کرسکیں ۔ مقامی میڈیا کے ذرائع کے مطابق صدر زرداری نے وزیرقانون سے ٹیلی فون پر رابطہ کیاہے اور اُنہیں آٹھ فروری تک مشاورت مکمل کرنے اور تمام اتحادیوں سے دو دو نام لینے کی ہدایت کی ہے ۔ صدر کاکہناتھاکہ نگران وزیراعظم کے لیے ناموں کو حتمی شکل دیکر اُن کی ملک واپسی پر ہی حوالے کردیے جائیں تاکہ حکومت اپوزیشن لیڈر سے نگران سیٹ اپ پر مشاورت کرسکیں ۔ ذرائع کے مطابق صحافیوں کے ناموں پر بھی غو رکیاجاسکتاہے ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں