ایل پی جی کوٹہ کیس: بنچ تبدیلی کی درخواست پر سپریم کورٹ نے اعتزازاحسن کو منگل تک مہلت دیدی

ایل پی جی کوٹہ کیس: بنچ تبدیلی کی درخواست پر سپریم کورٹ نے اعتزازاحسن کو منگل ...
ایل پی جی کوٹہ کیس: بنچ تبدیلی کی درخواست پر سپریم کورٹ نے اعتزازاحسن کو منگل تک مہلت دیدی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے ایل پی جی کوٹہ کیس میں بنچ تبدیلی کی اعتزاز احسن کی درخواست پر اُنہیں منگل تک سوچنے کی مہلت دیدی اور ریمارکس دیئے ہیں کہ بنچ پر اعتراضات کی روایت چل نکلی تو ہر کوئی کہے گا کہ مجھے بنچ قبول نہیں ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ بدھ کو ایل پی جی کے کوئٹہ کے اجراءسے متعلق کیس کی سماعت کی ۔ جام شورو جوائنٹ ونچر لمیٹیڈ کے وکیل اعتزازاحسن کی جانب سے بنچ پر اعتراض سے متعلق درخواست پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اعتراز احسن دو مرتبہ اس عدالت کے سامنے پیش ہوچکے ہیں اُس وقت اعتزاز احسن کا کوڈ آف کنڈکٹ کہاں تھا؟اب انہیں کوڈ آف کنڈکٹ یاد آگیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کوئی عدالت میں پیش ہو یا نہ ہو عدالت اپنا کام جاری رکھے گی اور اعتزاز احسن کو طلب کرلیا۔ دوبارہ سماعت شروع ہونے پر جام شورو جوائنٹ ونچر لمیٹیڈ کے وکیل اعتزاز احسن پیش ہوگئے اور موقف اپنا کہ چیف جسٹس کی بحالی کے بعد اُنہوں نے افتخار محمد چوہدری صاحب کی مرضی سے بنچ نمبر ون میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیاتھاجس پر چیف جسٹس نے کہاکہ اُن کے علاوہ بنچ میں دو دیگر جج صاحبان بھی شامل ہیں ، وہ اکیلے سماعت نہیںکررہے ۔ اعتزازاحسن کاکہناتھاکہ اِس کیس کی سماعت پہلے جسٹس انورظہیر جمالی کرتے تھے جس پر چیف جسٹس نے کہاکہ جمالی صاحب سے پوچھ لیتے ہیں ،آپ کل تک سوچ لیں، دلائل دیں اور ہم فیصلہ دیں گے ۔ بعدازاں سماعت منگل تک ملتوی کردی۔

مزید : بزنس /اہم خبریں