نوکری سے نکالے جانے پر ’خلاء‘میں احتجاج

نوکری سے نکالے جانے پر ’خلاء‘میں احتجاج
نوکری سے نکالے جانے پر ’خلاء‘میں احتجاج

  

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) نوکری سے نکالے جانے کیخلاف احتجاج کرنے کیلئے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے دو سیکیورٹی گارڈ محمد نواز اور صفدر محمود ریڈیو کے ٹرانسمیشن ٹاور پر چڑھ گئے ۔ اس یونیورسٹی میں اس قسم کے احتجاج کا یہ دوسرا واقعہ ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر انہیں بحال نہ کیا گیا تو وہ خود کشی کرلی میں گے ۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر زبردستی اتارنے کی کوشش کی گئی تو وہ چھلانگ نکال کر خود کشی کر لیں گے ۔ ان کے تین ساتھیوں کو پولیس نے ٹاور پر چڑھنے سے پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ریسکیو ٹیموں اور یونورسٹی انتظامیہ کی جانب سے انہیں ملازمت پر بحالی کی یقین دہانی پر دونوں نے احتجاج ختم کردیا اور یوینورسٹی کے ریڈیو کے ٹرانسمیشن ٹاور سے اتر گئے ۔ کھمبے سے اُترتے ہی پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا

مزید :

قومی -