اپنے آپ کو دوسروں کے لیے وقف کر دوں گی:ملالہ

اپنے آپ کو دوسروں کے لیے وقف کر دوں گی:ملالہ
اپنے آپ کو دوسروں کے لیے وقف کر دوں گی:ملالہ

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ خدا نے مجھے ایک نئی زندگی دی ہے میری صحت روز بروز بہترہوتی جا رہی ہے اور آج میں لوگوں کی دعاﺅں کی وجہ سے زندہ ہوں۔ آپریشن کے بعد میڈیا سے پہلی بار گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اپنی ساری زندگی لوگوں کی بھلائی کے لیے گزرانا چاہتی ہوں اور امن کے لیے خود کو قربان کر دوں گی۔میری خواہش ہے کہ پاکستان کا ہر بچہ تعلیم حاصل کرے۔ ملالہ فنڈ کے ذریعے نئے سکول بنے گے۔دوسری طرف ملالہ کی ساتھی دوست شازیہ نے کہا ہے کہ ملالہ قوم کی دعاﺅں سے صحت یاب ہوئی ہے۔ اور ہم ابھی بھی اُس کے ساتھ ہیں۔ ملالہ اپنے مشن میں کامیاب ہونگی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس