پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی شہباز شریف کی جگہ جسٹس عارف، صلاح الدین عباسی پر متفق

پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی شہباز شریف کی جگہ جسٹس عارف، صلاح الدین عباسی ...
 پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی شہباز شریف کی جگہ جسٹس عارف، صلاح الدین عباسی پر متفق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر آصف علی زرداری نے نگراں وزیر اعظم کے ناموں کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی ہے۔ پیپلزپارٹی نے نگراں وزیراعلی پنجاب کے لیے جسٹس (ر) محمد عارف اور نواب صلاح الدین عباسی کے نام پیش کردیئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق صدرزرداری نے نگراں وزیر اعظم کے ناموں کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ ہدایت بیرون ملک سے وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کو بھی کی۔ صدرنے کہا کہ ان کے دورے سے واپسی تک حتمی طور پر دو، دو ناموں کیلئے تمام جماعتوں سے مشاورت مکمل کی جائے۔ادھرمنصورہ میں پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ ریاض ،شوکت بسرا اور اشرف سوہنا نے ڈاکٹروسیم اختر سے ملاقات کی ہے جس میں نگراں وزیراعلی پنجاب کے لیے دو نام پیش کیے ہیں۔ پیپلزپارٹی نے جسٹس (ر) محمد عارف اور نواب صلاح الدین عباسی کے ناموں پر جماعت اسلامی سے مشاورت کی ہے۔ راجہ ریاض کا کہنا تھاکہ ق لیگ ، پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف سے بھی نگراں وزیر اعلی پنجاب کے ناموں پر مشاورت کی جائے گی۔ راجہ ریاض نے نگراں وزیر اعلی کے لیے عوام سے بھی نام دینے کی اپیل ہے۔ جماعت اسلامی نے نگراں وزیر اعلی پنجاب کے لیے جسٹس (ر)اللہ نواز اور ڈاکٹر صفدر محمود کے نام پیش کردیئے۔ جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر وسیم اخترکا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی کی طرف سے تجویز کردہ ناموں پر جماعت اسلامی کو کوئی اعتراض نہیںہے۔

مزید :

قومی -