افغانستان میں امن کے لیے پاکستان ہر ممکن تعاون کرے گا:زردای

افغانستان میں امن کے لیے پاکستان ہر ممکن تعاون کرے گا:زردای
افغانستان میں امن کے لیے پاکستان ہر ممکن تعاون کرے گا:زردای

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں قیام امن کے لئے پاک، افغان اور برطانیہ کے درمیان سہ فریقی سربراہ کانفرنس لندن میں ہوئی۔ صدر آصف علی زرداری، افغان صدر حامد کرزئی اور برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کانفرنس میں افغانستان میں قیام امن کے لیے افغان عوام کی شمولیت کی حمایت کی ہے۔ پاکستان اور برطانیہ نے افغان امن کونسل اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی بھی حمایت کی ہے۔ کانفرنس کے بعد تینوں سربراہوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر صدر زرداری کا کہنا تھا کہ پاک افغان مستحکم تعلقات خطے میں استحکام کے لیے ضروری ہیں۔ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ وہ ایسے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں جسے افغان عوام کی حمایت حاصل ہو۔ برطانیہ، پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوستانہ تعلقات چاہتا ہے۔ افغان صدرکرزئی نے برطانوی وزیراعظم کی جانب سے امن عمل کے لیے کوششوں کو سراہا۔ کانفرنس کے اختتام پر سہ فریقی سربراہ کانفرنس کا اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان اقتصادی اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون پر بھی غور کیا گیا۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -