طالبان کسی کی بھی ثالثی میں مذاکرات کریں ہمیں اعتراض نہیں:غلام احمد بلور

طالبان کسی کی بھی ثالثی میں مذاکرات کریں ہمیں اعتراض نہیں:غلام احمد بلور
 طالبان کسی کی بھی ثالثی میں مذاکرات کریں ہمیں اعتراض نہیں:غلام احمد بلور

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کسی کی بھی ثالثی میں مذاکرات کریں ہمیں اعتراض نہیں۔ نواز شریف، فضل الرحمن اور منور حسن کی نگرانی میں بھی مذاکرات ہوں کوئی حرج نہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ اے این پی کی جانب سے آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دہشت گردی کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس ہوگی جس میں شرکت کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے بھائی بشیر احمد بلور کی شہادت کے بعد پورے ملک نے ہمارا ساتھ دیا ہے جس کی وجہ سے طالبان مذاکرات کی بات کررہے ہیں۔ اس موقع پر مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ اے این پی کے وفد نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ پیرپگارا سے مشاورت کرکے جلد مثبت جواب دینگے۔

مزید :

کراچی -