نارتھ امریکن باکس آفس پر

نارتھ امریکن باکس آفس پر

کامیڈی فلم ”رائڈ الانگ“ کا راج

لاس اینجلس (آئی این پی) نارتھ امریکن باکس آفس پر اس ہفتے ایک بار پھر ہالی وڈ کی کامیڈی فلم رائیڈ الانگ کا راج رہا۔کامیڈی سے بھرپور فلم رائیڈ الانگ ریلیز کے تیسرے ہفتے بھی پہلے نمبر پر ہے۔ فلم نے اس ہفتے ایک کروڑ23 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔دو کروڑ پانچ لاکھ ڈالر کی لاگت سے بننے والی یہ فلم مجموعی طور پر اب تک 9 کروڑ تیس لاکھ ڈالر بٹور چکی ہے۔ فلم میں اداکار آئس کیوب اور کیون ہارٹ پولیس والوں کے مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔ نارتھ امریکن باکس آفس پر والٹ ڈزنی فلمز کی میوزیکل فینٹسی پر مبنی تھری ڈی انیمیٹڈ فلم "فروزن"ایک بار پھر ٹاپ ٹین چارٹ میں اوپر آگئی ہے۔بہادر شہزادی کی کہانی پر مبنی فلم نے اس ہفتے 9 کروڑ تین لاکھ ڈالر کمائے۔فلم اب تک دنیا بھر سے مجموعی طور پر تین ارب 6 کروڑ ڈالر کما چکی ہے۔تیرے نمبر پراس ہفتے ریلیز ہونے والی رومینٹک کامیڈی فلم ڈیٹ آک ورڈ مومنٹ رہی جس نے 9 کروڑ ڈالر کا بزنس کیا۔

مزید : کلچر


loading...