شائقین نے جو عزت اور مقام دیا ہے اسے کبھی نہیں بھلا سکتی‘فریحہ پرویز

شائقین نے جو عزت اور مقام دیا ہے اسے کبھی نہیں بھلا سکتی‘فریحہ پرویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) گلوکارہ فریحہ پرویز نے کہا ہے کہ مجھے پاکستانی شائقین نے جو عزت اور مقام دیا ہے اسے کبھی نہیں بھلا سکتی‘ دلی خواہش ہے کہ پاکستان کی میوزک انڈسٹری مزید مضبوط اور خوشحال ہو۔ اپنی 44 ویں سالگرہ منانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فریحہ پرویز نے کہا کہ جب میں نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تو یہ میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ میں ایک دن اتنی مقبولیت حاصل کر لوں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں ابھی مزید گلوکاری کر کے اپنے نام کو مقبول کرنا چاہتی ہوں۔

مزید :

کلچر -