میری نئی فلم ”غنڈہ ٹیکس“ کی کامیابی سے فلم انڈسٹری کو سہارا مل رہا ہے‘صائمہ نور

میری نئی فلم ”غنڈہ ٹیکس“ کی کامیابی سے فلم انڈسٹری کو سہارا مل رہا ...

لاہور(آئی این پی) فلم سٹار صائمہ نور نے کہا ہے کہ میری نئی فلم ”غنڈہ ٹیکس“ کی کامیابی سے فلم انڈسٹری کو سہارا مل رہا ہے‘ اگر فلموں کے معیار کو بلند رکھا جائے تو ہم اپنی انڈسٹری کو پاﺅں پر کھڑا کر سکتے ہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فلم سٹار صائمہ نور نے کہا کہ فلم ”غنڈہ ٹیکس“ میں میرا کردار شائقین کی امنگوں کے عین مطابق ہے جس کی وجہ سے فلم کی نمائش کامیابی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیاری فلموں کی نمائش سے فلم انڈسٹری کو فائدہ ہوتا ہے اور میری اس نئی فلم سے بھی فلم انڈسٹری کو سہارا مل رہا ہے۔

مزید : کلچر


loading...