میرا کے شوہر کیپٹن نوید بتائے بغیر پاکستان سے امریکا پہنچ گئے

میرا کے شوہر کیپٹن نوید بتائے بغیر پاکستان سے امریکا پہنچ گئے

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ میرا کے شوہر کیپٹن نوید میرا کو بتائے بغیر پاکستان سے امریکا پہنچ گئے ۔ امریکا پہنچنے پر کیپٹن نوید نے بتا یا کہ وہ تقریبا دو ماہ تک پاکستان میں رہے اور اس دوران انکی قابل اعتراض ویڈیو منظر عام پر آگئی ۔اس حوالے سے ان کے خاندان میں خاصی تشویش پائی جاتی ہے اور وہ اپنے والد کے کہنے پر پاکستان سے امریکا آئے ہیں کیپٹن نوید کے والد راجا خالد پرویز نے بتایا کہ نوید پاکستان سے امریکا پہنچ گیا ہے اور ان کا خاندان نوید اور میرا کے مستقبل کا فیصلہ آئندہ چند روز میں کر لے گا۔ ذرائع کے مطابق میرا چاہتی تھی کہ وہ بھی نوید کے ساتھ پاکستان سے باہر چلی جائیں ۔لیکن نوید نے میرا کو بتائے بغیر امریکا جانے کا فیصلہ کیا نوید کے اس اقدام پر میرا کا نوید کے ساتھ جھگڑا بھی ہوا ہے ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ جب سے قابل اعتراض ویڈیو منظر عام پر آئی ہے میرا نفسیاتی دباو¿ کا شکار ہیں اوراس دباو¿ سے نکلنے کی کوشش میں میرا نے حال ہی میں سیالکوٹ کے بزنس مین نعیم گھمن اور ارسل گھمن سے اپنے اسپتال کی زمین کا ایک معاہدہ کیا ہے تاکہ وہ اپنی کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال کر سکیں ۔

مزید : کلچر


loading...