دوسراون ڈے ، سری لنکا انڈر 19 نے آسٹریلیاکو شکست دےدی

دوسراون ڈے ، سری لنکا انڈر 19 نے آسٹریلیاکو شکست دےدی

کولمبو (اے پی پی) یوتھ سیریز، سری لنکا انڈر 19 نے دوسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا انڈر 19 کو 111 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ آسٹریلوی انڈر 19 ٹیم 249 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 42 ویں اوور میں 137 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو کولٹس کرکٹ کلب گراﺅنڈ، کولمبو میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں سری لنکا انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنائے۔ پریامل پریرا 58 اور ہرشا راجاپاکشے 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ آسٹریلیا یوتھ کی جانب سے میتھیو فوٹیا نے تباہ کن باﺅلنگ کی اور 39 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ آسٹریلوی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 41.4 اوورز میں 137 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئی۔ ڈیمین مورٹائمر 41 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ سری لنکا انڈر 19 کی طرف سے ہرشا راجاپاکشے نے تین جبکہ لکشن جائے سنگھے اور انوک فرنانڈو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 6 فروری کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...