ایشلے جائلزانگلش ٹیم کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر بننے کے خواہاں

ایشلے جائلزانگلش ٹیم کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر بننے کے خواہاں

لندن(سپورٹس ڈےسک)سابق انگلش کرکٹر ایشلے جائلز انگلےنڈ ٹیم کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر بننے کے خواہاںیےں ۔ا نگلش ون ڈے ٹیم کے کوچ ایشلے جائلز نے تصدیق کی ہے کہ وہ اینڈی فلاور کی خالی ہونیوالی جگہ پر ٹیم کے ڈائریکٹر بننے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ویب سائٹ کو انٹرویو میں سابق انگلش اسپنر کا کہنا تھا کہ وہ بھی اس عہدے کے لیے درخواست دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ای سی بی میں یہ ایک بڑا عہدہ ہے جسے پانے کی کوشش کریں گے انہیں انگلش ٹیم کی نمائندگی کرنے اور ون ڈے ٹیم کا کوچ ہونے پر بھی فخر ہے۔ اس سے پہلے آسٹریلیا کے ہاتھوں بد ترین شکستوں پر انگلش کرکٹ ٹیم کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر اینڈی فلاور اپنے عہدے سے دستبردار ہو گئے تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...