ٹینس ویمن رینکنگ ، امریکہ کی سرینا ولیمز کابدستور پہلا نمبر

ٹینس ویمن رینکنگ ، امریکہ کی سرینا ولیمز کابدستور پہلا نمبر

لاہور (سپورٹس ڈیسک) ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن نے خواتین کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی جاری کر دی، پہلی پندرہ پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، امریکا کی شہرہ آفاق کھلاڑی سرینا ولیمز بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، وکٹوریہ آزارینکا دوسرے اور لینا تیسرے نمبر پر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خواتین ٹینس کی عالمی تنظیم ڈبلیو ٹی اے نے گزشتہ روز ویمنز سنگلز کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق امریکا کی سرینا ولیمز 13000 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، بیلاروس کی وکٹوریا آزارینکا 6581 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، چین کی لینا 6570 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، پولینڈ کی اجنیسکا راڈونسکا 5750 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، روس کی ماریا شرا پووا 5600 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹوا 4745 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، اٹلی کی سیرا ایرانی 4425 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، سربیا کی جلینا جانکووچ 4310 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں، جرمنی کی اینجلیق کربر 4030 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...