ہیراتھ اور شمندا ارنگا انجری کے باعث بنگلہ دیش کےخلاف دوسرے ٹیسٹ سے آﺅٹ

ہیراتھ اور شمندا ارنگا انجری کے باعث بنگلہ دیش کےخلاف دوسرے ٹیسٹ سے آﺅٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چٹاگانگ (سپورٹس ڈےسک) سری لنکن باﺅلرز رنگنا ہیراتھ اور شمندا ارنگا فٹنس مسائل کی وجہ سے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرا اور آخری ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے، ٹیم انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے۔ ٹیم انتظامیہ کے مطابق لیفٹ آرم اسپنر رنگنا ہیراتھ کو گھٹنے میں تکلیف ہے جبکہ فاسٹ باﺅلر شمندا ارنگا پٹھوں کے کھچاﺅ میں مبتلا ہیں، دونوں کھلاڑی (آج) منگل کو وطن واپس لوٹ جائیں گے۔ واضح رہے کہ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ (آج) چٹاگانگ میں شروع ہوگا۔ سری لنکا کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔