ایس ای سی پی نے یونٹ لنکڈ پروڈکٹزاور فنڈ ریگولیشن کا مسودہ عوامی رائے جاننے کے لئے جاری کردیا

ایس ای سی پی نے یونٹ لنکڈ پروڈکٹزاور فنڈ ریگولیشن کا مسودہ عوامی رائے جاننے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(اکنامک رپورٹر) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی )نے ملک میںانڈسٹری کے فروغ کے لئے یونٹ لنکڈ پروڈکٹزاور فنڈ ریگولیشن کا مسودہ عوامی رائے جاننے کے لئے جاری کر دیا ہے ۔ ان قوانین کا مقصد انشورنس کے شعبے میں شفافیت کو برقرار رکھنا اور پالیسی ہولڈر کے سرمائے کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ یونٹ لنکڈ پروڈکٹزاور فنڈ ریگولیشن قوانین کا اجراءسیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی ) کی جانب سے کی جانے والی اصلاحات کا حصہ ہے جن کا مقصد انشورنس کے شعبے میں جدت لانا اور شفافیت قائم کرنا ہے ۔ڈرافٹ ریگولیشن میں انشورنس کمپنیوں کو اس بات کا پاپند بنا یا گیا ہے اپنے سالانہ حسابات کی تفصیل پالیسی ہولڈرز کو بھیجیں گے ۔ ان قوانین کی رو سے ایکچوری کے اختیارات میں بھی اضافہ کیا گیا ہے اور انوسٹمنٹ کمیٹی میں ایکچوری کی شمولیت لازمی قرار دے دی گئی ہے۔
پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں لائف انشورنس حاصل کرنے والوں کی شرح انتہائی کم ہے۔ ایس ای سی پی کاانشورنس ڈویژنں لائف انشورنس کے فروغ کے لئے اور پالیسی ہولڈوں کو زیادی سے زیادہ تحفظ اور آسانی فراہم کرنے کے لئے بیمہ کے شعبے میں اصلاحات متارف کروا رہا ہے ۔

مزید :

کامرس -