ہزاروں ’نیو نازیوں‘ کا ایتھنز میں مارچ،مرکزی شاہراہ پر جلوس نکالا
ایتھنز (آن لائن)یونان کی نیو نازی جماعت ’گولڈن ڈان‘ کے حامیوں نے دارالحکومت ایتھنز کے وسط میں ایک مرکزی شاہراہ پر جلوس نکالا۔ تین ہزار مظاہرین نے یونانی پرچم اور مشعلیں اٹھا رکھی تھیں اور انتہا پسندی اور نسلی امتیاز پر مبنی نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین یہ مطالبہ بھی کر رہے تھے کہ پارٹی کے سربراہ نیکوس میکالولیاکوس کو حوالات سے رہا کیا جائے۔ میکالولیاکوس اور پارٹی کے پانچ دیگر اراکینِ پارلیمان کو آج کل ایک جرائم پیشہ تنظیم کا رکن ہونے کے الزام میں مقدمے کا سامنا ہے۔
پارٹی کے ایک ترجمان نے ’گولڈن ڈان‘ کو ممکنہ طور پر کالعدم قرار دیے جانے کے امکان کے پیش نظر ’نیشنل ڈان‘ کے نام سے ایک نیا گروپ بنانے کا بھی اعلان کیا۔