کرپشن الزامات،یہودی بستیوں کے لیے فنڈزکی منتقلی روک دی گئی

کرپشن الزامات،یہودی بستیوں کے لیے فنڈزکی منتقلی روک دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)اسرائیل نے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کے لیے فنڈز کی منتقلی روک دی اور وہاں بلدیات کی مدد کے لیے دی گئی رقوم کی ایک آبادکار نواز سیاسی گروہ کے ہاتھ لگنے کی تحقیقات کا حکم دیدیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ رقم یہودی بستیوں میں سکیورٹی اور عمارات کی مرمت کے لیے مختص کی گئی تھی اور اس کی 2009 اور 2010 میں یہودی بستیوں کے تعمیرمنجمد کرنے کے دس ماہ کے عرصہ کے دوران منظوری دی گئی تھی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اس میں سے کچھ رقم غیر قانونی طور پر ییشا آبادکار کونسل کے ہاتھ لگ گئی تھی اور اس کو حکومت کی پالیسی کے خلاف سرگرمیوں سمیت سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا تھا،بیان میں کہا گیا کہ وزیرخزانہ یائرلیپڈ نے تحقیقات مکمل ہونے تک فوری طور پر رقوم روکنے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ ایک ہفتے میں خردبرد کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

مزید :

عالمی منظر -