عوام بی جے پی کواقتدار پر قبضہ کرنے کا موقع نہ دیں،سونیا گاندھی

عوام بی جے پی کواقتدار پر قبضہ کرنے کا موقع نہ دیں،سونیا گاندھی

بنگلور(این این آئی)بھارتی حکمراں جماعت کی سربراہ سونیا گاندھی نے عام آدمی پارٹی اوربی جے پی کے طورطریقوں پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اقتدارپر قبضہ کرنا چاہتی ہیں عوام ان کی قبضے کی کوشش ناکام بنادیں،بھارتی ٹی وی سے گفتگومیں سونیا گاندھی نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں کبھی بھی ان کا مقابلہ نہیں کرسکتیں،کانگریس نے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کام کروائے،غریبوں کی حالت بہتر بنائی،ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں یہ صرف اقتدارپر قبضہ جمانا چاہتی ہیں خواہ اس کے لیے انہیں کوئی بھی راستہ اختیار کرنا پڑے،انہوں نے دعویٰ کیا کہ کانگریس کرپشن کو برداشت نہیں کرتی ہم کرپشن کرنے والوں کے سخت خلاف تھے اورہیں،ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت نے مسلمانوں کے لیے بھی بہت کچھ کیا ہے کبھی بھی ان کے ساتھ فرق روا نہیں رکھا جبکہ باقی جماعتیں مسلمانوں کے ساتھ اچھا برتاﺅ نہیں کرتیں اس لیے مسلمان ان کے جھانسے میں نہ آئیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...