حکومت بسنت میلہ کے دوران پتنگ بازی پر پابندی عائد نہ کرے،ندیم سعید وائیں

حکومت بسنت میلہ کے دوران پتنگ بازی پر پابندی عائد نہ کرے،ندیم سعید وائیں

لاہور (وقائع نگار )آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن کے اعزازی سینئر نائب صدر اور کائٹ فلائنگ فیسٹیول کے بانی خواجہ ندیم سعید وائیں نے پنجاب حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ چھانگا مانگا میںبسنت میلہ کے موقع پر کائٹ فلائنگ پر پابندی ہرگز عائد نہ کرے کیونکہ اس سے ایک طرف تو محنت کشوں کا سرمایہ ڈوب جائے گا اور دوسری طرف لوگوں کو بھی سخت مایوسی ہوگی جو حکومت کی جانب سے کائٹ فلائنگ فیسٹیول کے اعلان کے بعد پُرجوش تھے ایک بیان میں خواجہ ندیم سعید وائیں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کائٹ فلائنگ انڈسٹری سے وابستہ افراد کی بدحالی اور فاقہ کشی کو مدنظر رکھتے ہوئے کائٹ فلائنگ فیسٹیول کو جشن بہاراں کا حصہ بنانے کااعلان کرکے بڑا مستحسن قدم اٹھایا ہے

 جس کے بعد کائٹ فلائنگ انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کو بحالی روزگار کی امید پیدا ہوئی تھی لیکن اب چھانگا مانگا بسنت فیسٹیول کے موقع پر پتنگ بازی پر پابندی عائد کرنے کی اطلاعات آرہی ہیں جو کسی طرح بھی دانشمندانہ قدم نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ سوچے سمجھے بغیر دھاتی اور کیمیکل والی ڈور کا راگ الاپے جارہے ہیں حالانکہ چھانگا مانگا میں سرکاری مشینری کی موجودگی میں نقصان دہ ڈور استعمال کرنا ہرگز ممکن نہیںکائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن بھی ذمہ داری اٹھانے کو تیار ہے کہ چھانگا مانگا میں کسی کو بھی نقصان دہ ڈور استعمال کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی خواجہ ندیم سعید وائیں نے کہا کہ کائٹ فلائنگ فیسٹیول کا ہندوﺅں یا کسی اور مذہب سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ موسمی تہوار ہے لہذا حکومت کسی دباﺅ میں آکر کائٹ فلائنگ فیسٹیول کو ختم نہ کرے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...