حکومتی کارکردگی صرفاشتہارات تک محدود ہے،فرخ جاوید مون

حکومتی کارکردگی صرفاشتہارات تک محدود ہے،فرخ جاوید مون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار) تحریک انصاف لاہور کے سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی صرف اخبارات کے اشتہارات تک محدودہے،غریب لوگ بے روزگاری،غربت کیوجہ سے آج خودکشیاں کرنے پرمجبورہیں ،
ملک میں مہنگائی کا سانپ عوام کو بار بار ڈس رہا ہے اورحکمران سب اچھا ہے کی بانسری بجا کرچین کی نیند سورہے ہیں ،پنجاب میں غربت میں دن بدن اضافہ کیوجہ سے روزانہ خودکشیوں میں اضافہ جمہوری حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے ،فرخ جاوید مون کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں کی نااہلیوں کیوجہ سے آج گردشی قرضہ 200 ارب تک پہنچ گیا ہے اورملک میں بے روزگاری ،غربت ،توانائی بحران میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،عوام جھوٹے وعدے کرنے اورجعلی مینڈیٹ رکھنے والی جماعت کواچھی طرح سمجھ چکے ہیں ۔