جامعہ نعیمیہ کے زیر اہتمام کل یوم یکجہتی کشمیر پر مظاہرہ کیاجائے گا

جامعہ نعیمیہ کے زیر اہتمام کل یوم یکجہتی کشمیر پر مظاہرہ کیاجائے گا

لاہور(پ ر)جامعہ نعیمیہ کے تحت 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا مظاہرے کا مقصد مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے اس بات کا فیصلہ گذشتہ روزجامعہ نعیمیہ میں ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ اور نائب ناظم اعلیٰ تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان علامہ محمد راغب حسین نعیمی کی صدارت میں منعقد ہونے والے اجلاس میں کیا گیا اس موقع پر علامہ محمد راغب حسین نعیمی نے کہا کہ کشمیری بھائیوں کی جانی مالی اخلافی مدد کرنا ضروری ہے اس لےے پوری قوم کو چاہےے کہ وہ کشمیری مسلمان بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لےے 5فروری کو بھرپور طرےقے سے منائیں تاکہ کشمیری بھائیوں کو آزاد ملک میں سانس لینے کی اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے انہوں نے کہا کہ انڈیا کو چاہےے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق کشمیر ی بھائیوں کو اپنی مرضی کی زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرے اورعالمی قوتوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق الگ آزاد ملک بنانے کے لےے انڈیا کی حکومت کو مجبور کرے اجلاس میں شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی ،شیخ الحدیث مفتی انوار القادری ،شیخ الحدیث غلام نصیر الدین نصیر ،علامہ محبوب احمد چشتی ،ڈاکٹر سلمان قادری ،مفتی محمد عمران حنفی محمد ضیاءالحق نقشبندی ، مفتی ابو بکر اعوان ،مفتی محمد حسیب قادری ،مفتی محمد ہاشم ،مفتی عبدالستار سعیدی ،مولانا فاروق احمد،حاجی محمد عمران ،حافظ ارشد اقبال ،علامہ محمد قاسم علوی ،مفتی محمد ندیم ،مفتی محمد قیصر ،پروفیسر ظفراقبال ،مفتی محمد انتخاب احمد ،علامہ محمد مشتاق احمد نوری ،پروفیسر وار ث علی شاہین ،حافظ سفارش علی اور دیگر شرکت کریں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...