حکومت نے عوام پر خاموشی سے بجلی بم گرا دیا،نصراللہمغل

حکومت نے عوام پر خاموشی سے بجلی بم گرا دیا،نصراللہمغل

 لاہور(سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنمانصراللہ مغل نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام پر خاموشی سے بجلی بم گرادیا ہے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے بجلی پر سبسڈی واپس لینا عوام سے زیادتی ہے سبسڈی واپس لینے سے بجلی کے بلوں میں فی یونٹ 4روپے اضافہ عوام پر بوجھ ہوگاانہوں نے کہا کہ حکومت نے اس سے قبل بجلی کی قیمتوں میں اتنا زیادہ اضافہ کردیا ہے کہ بجلی کے بل دیکھ کر غریب اور سفید پوش طبقہ پریشانی میں مبتلا ہوجاتا ہے نصر اللہ مغل نے کہا کہ لوگوں کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں،مہنگی بجلی اور بدترین لوڈشیڈنگ نے کاروبار تباہ کردیا ہے عوام ہوشربا مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں اس لیے حکمران بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کیے ہوئے ہیں کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ اگر بلدیاتی انتخابات منعقد ہوئے تو ان کے امیدواروں کو عوام مسترد کردینگے اور انہیں عبرتناک انجام سے دوچار کرینگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...