حکومت بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتی ہے،یاسر گیلانی
لاہور(سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر اور پی پی 137 کے ٹکٹ ہولڈر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت شکست کے خوف سے بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیارکر رہی ہے حکومت کا ہائیکورٹ کے احکامات کے مطابق ترمیمی بل منظور نہ کروانے کا فیصلہ ان کی بدنیتی کی سب سے بڑی مثال ہے‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز UC-1 کے عہدےداران میاں مبشریعقوب، ملک ذکاءاللہ، چوہدری ابراہیم نمبردار، بابو غلام مصطفی، ملک امتیاز اور چوہدری یعقوب نمبردار کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا