تحریک آزادی کشمیر کو ختم نہیں ہونے نہیں دیں گے،رضائے مصطفی

تحریک آزادی کشمیر کو ختم نہیں ہونے نہیں دیں گے،رضائے مصطفی

لاہور(پ ر) تحفظ ناموس رسالت محاذ کے صدر اور ناظم اعلیٰ جامعہ رسولیہ شیرازیہ علامہ رضائے مصطفی نقشبندی کی صدارت میں 5فروری کو یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک آزادی کشمیر کوکسی صورت میں ختم نہیں ہونے دیں گے کیونکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اورشہ رگ کے بغیر پاکستان نامکمل ہے ہمیں چاہےے کہ حکمرانوں کو مجبور کریں کہ وہ کشمیر کی آزادی کے بارے میں عالمی سطح پر سفارتی کوششیں تیز کریں اور بھارت کو مجبور کریں کہ وہ کشمیری عوام کو آزادی کی نعمت کے ساتھ زندگی بسر کرنے کی اجازت دیں

 علامہ رضائے مصطفی نقشبندی کی صدارت میں فیصلہ کیا گیا کہ 5فروری کو لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا مظاہرے میں بھرپور قوت کا مظاہرہ کیا جائے گااجلاس میں مولانا محمد علی نقشبندی کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھا جائے گا

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...