عالمی برادری کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوائے،ڈاکٹر رخسانہ جبین

عالمی برادری کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوائے،ڈاکٹر رخسانہ جبین

 لاہور(پ ر)جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتےن کی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رخسانہ جبیں نے کہا ہے کہ بھارت نے عرصہ دراز سے مظلوم کشمیری مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کیاہوا ہے‘ کشمیری عوام بھارتی استبداد سے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں‘ 7 لاکھ آرمی کشمیریوں کے جذبہ جہاد اور شوق شہادت کو سرد نہیں کر سکتی، قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہہ رگ قرار دےا مگر بدقسمتی سے پاکستان کی حکومتےں کشمیر سے حد درجے بے اعتنائی برت رہی ہیں، عالمی برادری بھارت پر دباو¿ ڈال کر کشمیریوں کو حق خودارادےت دلوائے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ تقسیم ہند کے وقت اصولاً کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق ہونا چاہئے تھا مگر ہندو ببنیے نے ریاست جموں اور کشمیر پر فوج کشی کر کے وہاں کے لوگوں کو اپنا غلام بنا لیا، کشمیری آج بھی پاکستان سے الحاق چاہتے ہیںمگر انہیں ان کے بنیادی حق رائے سے بھی محروم کر دیا گےا ہے‘ ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوئے اور لاتعداد کشمیری نوجوان جیلوں میں سڑ رہے ہیں، اقوام متحدہ نے سوڈان اور مشرقی تےمور کا مسئلہ تو ہنگامی بنیادوں پر حل کروا دیا مگر ایشیا ءکا سلگتا ہوا مسئلہ کشمیر جو ایٹمی جنگ کا باعث بھی بن سکتا ہے‘ اس سے اقوام متحدہ اور دےگر عالمی ادارے مسلسل نظر اندازکر رہے ہیں،کشمیریوںپر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم پراو آئی سی اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کی آنکھیں بند ہیں، ان کے کان مظلوم کشمیری خواتےن کی آہیں اور چیخیں سننے سے قاصر ہیں، حکومت پاکستان کا کردار بھی انتہائی مجرمانہ ہے مگر اہل پاکستان ہر طرح سے کشمیریوں کے ساتھ ہیں ، ہمارے دل اہل کشمیر کے ساتھ دھڑکتے ہیں ڈاکٹر رخسانہ جبیں نے اقوام متحدہ، او آئی سی، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں فوری کردار اد ا کیا جائے اور کشمیریوں کو بھارتی ظلم و جبر سے نجات دلائی جائے انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف سے بھی خصوصی اپیل کی کہ بھارت کو پسندیدہ ترےن ملک قرار دینے کے بجائے کشمیرکی آزادی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کےلئے حکومتی سطح پر کردار ادا کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...