پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کی ہونہار طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب آج ہو گی

پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کی ہونہار طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب آج ہو ...

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کی ہونہار طالبات کی حوصلہ افزائی کی تقریب آج مورخہ 4فروری بروز منگل ریجنل دفتر راولپنڈی میں منعقد ہوگی ۔ چیئر مین پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن راجہ انور تقریب کی صدارت کریں گے ۔یہ تقریب ایک غیر سرکاری فلاحی تنظیم ’دیا پاکستان ‘کی جانب سے نارتھ زون کے پارٹنر سکولوں کی ذہین طالبات کے اعزاز میں منعقد کی جارہی ہے جس کا مقصد تعلیمی پسماندگی کا شکار علاقوں میں گرلز ایجوکیشن کی حوصلہ افزائی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...