سوسائٹی پبلک سکول‘ مغلپورہ کا نظریہپاکستان ٹرسٹ کا دورہ

سوسائٹی پبلک سکول‘ مغلپورہ کا نظریہپاکستان ٹرسٹ کا دورہ

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹرز) سوسائٹی پبلک سکول‘ مغلپورہ‘ لاہورکی طالبات اور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے طلبائ‘ گورنر ہاﺅس‘ لاہور‘ گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ‘ برائے طالبات‘ گورنر ہاﺅس‘ لاہور‘ گورنمنٹ ہائی سکول‘ باولی کیمپ‘ لاہور کینٹ‘ گورنمنٹ ماڈل گرلز پرائمری سکول‘ چونگی‘ گجرپورہ‘ لاہور کینٹ‘ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ آرائیاں رائیونڈ‘ ضلع لاہور‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ موچی گیٹ‘ لاہور اور گورنمنٹ جونیئر ماڈل سکول‘ حویلی پتھرانوالی‘ اندرون موچی گیٹ‘ لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 811تھی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...