غریب مریضوں کی خدمت ڈاکٹرز کی زندگی کا شعار ہونا چاہئے، پروفیسر ظفر اللہ

غریب مریضوں کی خدمت ڈاکٹرز کی زندگی کا شعار ہونا چاہئے، پروفیسر ظفر اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان(سی پی ایس پی) کے صدر پروفیسر ظفر اللہ چوہدری نے لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے بارھویں سالانہ کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔یونیورسٹی کے نئے گریجویٹ ڈاکٹرز سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے انسانی اور اخلاقی اقدار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اصل خدمت ہسپتالوں میں غریب اور دکھی مریضوں کی خدمت ہے۔غریب عوام کی خدمت سے دنیا اور آخرت کی عزتیں کمائی جا سکتی ہیں۔ انہوںنے لیاقت یونیورسٹی کو ڈاکٹرز کی بہترین تربیت گاہ قرار دیتے ہوئے اسکی طبی تربیتی اور تحقیقی خدمات کوسراہا ۔ اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ گورنمنٹ آف سندھ اقبال حسین درانی نے نئے گریجویٹ طلباءسے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی ڈاکٹرز کو جدید سوسائٹی کا علمبردار قراردیا۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر نوشاد اے شیخ نے فارغ التحصیل ڈاکٹرز کو صوبہ بھر اور ملک و قوم کی خدمت کے لئے وقف کرنے کا کہا۔اس موقع پر صدر سی پی ایس پی پروفیسر ظفر اللہ چوہدری نے سی پی ایس پی کے سنٹرکادورہ کیا اور پوسٹ گریجویٹ امتحانات کے لئے نئے ہال کا افتتاح بھی کیا۔افتتاحی تقریب میں انہوں نے فیلوز اورسپر وائزرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سقراط کمیٹی آکسفورڈ کی طرف سے طب کے میدان میں سی پی ایس پی کو بہترین ادارہ قرار دینے کا اعزاز کالج کے فیلوز کوجاتاہے جنکی بہترین کارکردگی کی بنا پر سی پی ایس پی کی خدمات کو بین الاقوامی سطح پر مثالی پذیرائی ملی۔ریجنل ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر پوسٹ گریجویٹ پروگرام اسرا یونیورسٹی پروفیسر عبدالستار میمن نے سی پی ایس پی کورول ماڈل ادارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ادارے کے فیلوز صوبہ بھر میں سپیشلسٹ خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔سی پی ایس پی بیرونی دنیا میں ملک کے بہترین تشخص کی پہچان بن چکاہے ایف سی پی ایس کا شماردنیا کی سات بڑی ڈگریوں میں ہوتاہے ۔ سی پی ایس پی کے بہترین معیار تربیت کی وجہ سے دنیا بھر میں ا سکے فیلوز کی مانگ بڑھ رہی ہے۔سی پی ایس پی کے زیرتربیت ڈاکٹرز آئرلینڈ ، سعودی عرب میںبہترین خدمات کے ساتھ ملک کا نام روشن کر رہے ہیں ۔لیاقت یونیورسٹی میں منعقدہ کانووکیشن میں سندھ کے تمام اداروںکے سربراہان بشمول وائس چانسلر ، اسراءیونیورسٹی، سندھ یونیورسٹی ، پیپلز یونیورسٹی نوابشاہ،لیاری یونیورسٹی کراچی ،شاہ لطیف یونیورسٹی خیر پور،پروفیسر اعظم یوسفانی ، پروفیسر غلام قادر قاضی،پروفیسر نذیر مغل، پروفیسر آراے شاہ، پروفیسر پروین ، پروفیسر جان محمد میمن نے شرکت کی جبکہ سندھ گورنمنٹ کی نمائندگی سیکرٹری صحت پروفیسراقبال حسین درانی نے کی۔
نوٹ برائے تصویر۔