پنجم اور ہشتم امتحانات میں عربی اور معاشرتی علوم کے پرچے شامل کرنے کا مطالبہ

پنجم اور ہشتم امتحانات میں عربی اور معاشرتی علوم کے پرچے شامل کرنے کا مطالبہ

لاہو ر ( ایجوکیشن رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب پنجم اور ہشتم امتحانات میں عربی اور معاشرتی علوم کے پرچے ڈیٹ شیٹ میں شامل کرنے کے لیے بورڈ کو احکامات جاری کریں ان مضامین کو ختم کرنے والوں کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے اسلامی تحریک طلبہ کے چیئرمین غلام عباس صدیقی ،شاہد نزیر،ذکی الدین،محمد عدنان،سجادمغل،فہیم جاوید،محمد عارف ،شبیراحمدنے پنجم اور ہشتم امتحانات میں عربی اور معاشرتی علوم کے پرچاجات ڈیٹ شیٹ میں شامل نہ ہونے پر تحریک کے اجلاس میں خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہاکہ ان مضامین کو اگر بحال نہ کیا گیا تو احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیںگے اسلامی تحریک طلبہ کے مقررین نے کہا ہے کہ چند فرقہ پرست تنظیموں جن کا ماضی میں بے شمار علماءطلبہ مسلم عوام کا قتل ان کے سر پر ہے کی طرف سے مذاکرات کی مخالفت بے معنی ہے طالبان اور حکومت کی نیتوں پر شک نہ کیا جائے طالبان اور فرقہ پرستوں کی طرف سے مسلح جدوجہد کا ملک میں کوئی حامی نہیں مگر اب طالبان بندوق چھوڑ کر مذاکرات کر رہے ھیں فرقہ پرسر ست یہ گروہ اپنی ایجارہ داری،خاص غیرملکی مقاصد،اپنے فرقہ پرستی کے کاروبار کے لیے مخالفت برائے مخالفت کر رہا ہے ان ملک دشمن امن دشمن عناصر کی زبان بند ی کے حکومت احکامات جاری کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...