فراڈ کے ریفرنس میں گرفتار میاں بیوی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع

فراڈ کے ریفرنس میں گرفتار میاں بیوی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے زائد منافع کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے کے ریفرنس میں گرفتار 2 میاں بیوی حمید غنی اور نغمانہ غنی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کرکے انہیں نیب کے حوالے کرتے ہوئے 6 فروری کو دوبارہ عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔احتساب عدالت نے بنک آف پنجاب میں اربوں روپے کی خورد برد کرنے کے الزام میں دائر سابق صدر بنک آف پنجاب ہمیش خان،حارث سٹیل ملزکے ڈائریکٹرز شیخ محمد افضل ،شیخ محمد منیر اور نعروف صنعتکار سیٹھ نثار احمد وغیرہ کے خلاف ریفرنس میں استغاثہ کے ایک گواہ کا جزوی بیان قلمبند کرکے مزید سماعت آج تک ملتوی کردی ہے ۔علاوہ ازیں عدالت نے میجر ریٹائرڈ ذوالفقار علی وغیرہ کے خلاف فاریکس فراڈ ریفرنس کی سماعت11 فروری اور اعظم چشتی کے خلاف فراڈ ریفرنس کی سماعت 13 فروری تک تک کے لئے ملتوی کی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...