پانچ سالہ بچی سے بداخلاقی،مرکزی ملزم اعجاز کا ساتھی بھی گرفتار
لاہور(کر ائم سیل) سی آئی اے پولیس نے پانچ سالہ بچی سے بداخلاقی کے کیس میں ملوث مرکزی ملزم اعجاز کے ساتھی کو بھی گرفتار کر لیاہے، مرکزی ملزم اعجاز کو دو روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم ولایت کی بیوی اور بہن کی نشاندہی پر پولیس نے رات گئے باٹا پور میں چھاپہ مارا اورملزم ولایت کو بھی گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم ولایت کا کہنا ہے کہ بچی سے اعجاز عرف ججی نے بداخلاقی کی تھی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔