ٹائرپھٹنے سے وین کھائی میں جا گری،خاتون جاں بحق

ٹائرپھٹنے سے وین کھائی میں جا گری،خاتون جاں بحق

وزیر آ باد ( نما ئندہ خصو صی) جی ٹی روڈ پر نالہ پلکھو کے قریب اے پی وی وین ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے الٹ کر کھائی میں جا گری خاتون جاں بحق جبکہ ایک لڑکی سمیت چار افراد شدید زخمی ۔FIF ایمبولینس ذرائع کے مطابق لاہور سے وین منڈی بہاولالدین جاری تھی کہ وزیر آباد نالہ پلکھو کے قریب ٹائر پنکچر ہونے کی وجہ سے الٹ کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں وین میں موجود ایک خاتون سلمیٰ بی بی زوجہ محمد اختر ساکن منڈی بہاولدین موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ چار افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں میں نوجوان ٹیچر نبیلہ دختر شبیر شاہ بخاری ،محمد اختر ،صداقت علی، مبشر علی شامل ہیں جن کا تعلق منڈی بہاولدین سے ہے ۔نبیلہ کو تشویشناک حالت میں گوجرانوالہ ریفر کر دیا گیا واضح رہے کہ حادثہ کے ایک گھنٹہ گزر جانے کے باوجود تھانہ صدر پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی بار ہا ہسپتا ل انتظامیہ تھانہ میں فون کرتی رہی۔

مزید : علاقائی


loading...