سنی اتحاد کونسل 5فروری کو ملک بھر میں ”یومِ یکجہتی کشمیر“ منائےگی

سنی اتحاد کونسل 5فروری کو ملک بھر میں ”یومِ یکجہتی کشمیر“ منائےگی

لاہور(سٹاف رپورٹر) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل طارق محبوب نے اعلان کیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل 5فروری کو ملک بھر میں ”یومِ یکجہتی ¿ کشمیر“ منائے گی۔ اس موقع پر تمام چھوٹے بڑے شہروں میں کشمیری حریت پسندوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں اور کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی اور انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔ سنی اتحاد کونسل نے یومِ یکجہتی ¿ کشمیر منانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ اس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے مرکزی اور صوبائی قائدین مختلف شہروں میں اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...