بلاول کو نیا پنجاب دیاجائےگا پیپلز پارٹی کو متحرک کیا جا رہا ہے،منظوروٹو

بلاول کو نیا پنجاب دیاجائےگا پیپلز پارٹی کو متحرک کیا جا رہا ہے،منظوروٹو

لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو نیا پنجاب دیں گے، پنجاب میں پیپلز پارٹی کو متحرک، آرگنائز اور فعال کیا جا رہا ہے اس کے لئے ہم نے پہلے پنجاب کے چار اضلاع کے دورے کےے تھے اور آج سے صوبے بھر میں مزید دوروں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی پنجاب کے آفس میں پارٹی عہدیداروں کے ہمراہ اسلام آباد روانگی سے قبل کیا ۔دوروں کے شیڈول کے مطابق 4 فروری کو ضلع سرگودھا اور ضلع بھکر میں اجلاس ہوں گے سابقہ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ظہرانہ دیں گے، 5فروری کو ضلع جہلم اور ضلع چکوال کی تنظیموں کا اجلاس ہو گا راجہ عمران اشرف ظہرانہ دیں گے، 6فروری کو اسلام آباد کا اجلاس ہو گا اور سید سبط الحسن بخاری ظہرانہ دیں گے، 7 فروری کو ضلع راولپنڈی اور سٹی راولپنڈی کا اجلاس ہو گا اور سید خورشید شاہ شرکت کرےں گے اور ظہرانہ دیں گے، میاں منظور احمد وٹو نے مزید کہا کہ اس کے بعد مذکورہ اضلاع کی یونین کونسلوں اور وارڈ کی سطح تک تنظیموں کو ری آرگنائز کیا جائے گا، 17 تا 21 فروری کو ضلع گوجرانوالہ، تحصیل، سٹی اور یونین کونسلوں تک تنظیموں کو ری آرگنائز کیا جائے گااور الائیڈ ونگز کو متحرک اور فعال بنایا جائے گا۔

وٹو

مزید : صفحہ آخر


loading...