حبیب الرحمان خٹک کو مستقل جنرل منیجر ایم اینڈ ایس ریلوے لگانے کی ہدایت

حبیب الرحمان خٹک کو مستقل جنرل منیجر ایم اینڈ ایس ریلوے لگانے کی ہدایت

لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے15روزہ چھٹی پر جانے والے جنرل منیجر ایم اینڈ ایس اسد احسان کی طرف ڈسپلن کی خلاف ورزی کے باعث ان کی جگہ عارضی طور پر کام کرنے والے ایم ڈی ریلوے ریسالپور فیکٹری حبیب الرحمان خٹک کو مستقل بنیادوں پر جنرل منیجر ایم اینڈ ایس لگانے کے لیے چیر پرسن ریلوے پروین آغا کو ہدایت جاری کر دی ہے۔ اس سلسلے میں چند روز میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ جس کے بعد اسد احسان کے مستقبل قریب میں دوبارہ جنرل منیجر ایم اینڈ ایس لگنے کے امکانات ختم ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ دفتر میں ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی افسر یا ملازم کو معاف نہیں کیاجائے۔ ہر افسر اور ملازم پر دفتر میں ڈسپلن رکھنا فرض ہے۔ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے ہدایت کی ہے کہ ریلوے ریسالپور فیکٹری کے ایم ڈی حبیب الرحمان خٹک جن کو دس رو ز قبل جنرل منیجر ایم اینڈ ایس کا اضافی چارج دیا گیا تھا کیونکہ جنرل منیجر ایم اینڈ ایس اسد احسان 15روزہ رخصت پر بھیجے گئے تھے۔ ذرائع مطابق اب وزیر ریلوے نے حبیب الرحمان خٹک کو انہی کے گریڈ (20گریڈ)میں مستقل طور پر جنرل مینجر ایم اینڈ ایس کے عہدے پر تعینات کرنے کے لیے چیرپرسن کو ہدایت کی ہے۔ ادھر ماہرین کے مطابق اسد احسان کے اب جنرل منیجر دوبارہ لگنے کے امکانات ختم ہوگئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہ رواں کے دوران ان کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے کے باعث جبری رخصت پر بھیج دیا جائے گا ۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم نواز شریف سے بھی ماہ رواں ہی منظوری لے لی جائے گی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...