غداری کیس: پرویز مشرف کی جانب سے خصوصی عدالت میں ضمانتی مچلکے جمع

غداری کیس: پرویز مشرف کی جانب سے خصوصی عدالت میں ضمانتی مچلکے جمع
Musharraf

  


اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی جانب سے غداری کیس کی سماعت کرنیوالی خصوصی عدالت میں25لاکھ روپے کے دوضمانتی مچلکے جمع کرادیئے گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کے ذاتی ملازمین یا قریبی لوگوں میں سے دوافراد نے مچلکے جمع کرائے ، ایک نے پچیس لاکھ روپے کے مساوی جائیداد کی فرد جمع کرائی جبکہ دوسرے شخص نے بطور ضامن عدالت میں ذاتی مچلکوں پر ضمانت دی ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق یہ مچلکے دوروز قبل دوفروری کوجمع کرائے تھے جبکہ گذشتہ روز پولیس نے اے ایف آئی سی میں موجود ملزم پرویز مشرف سے صرف وارنٹ کی تعمیل کرائی ۔ایک شخص کی جانب سے ذاتی مچلکہ ، دوسری کی جانب سے بطور ضامن عدالت میں ضمانت دی ۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...